برکہ خان /Berka Khan
برکہ خان (انگریزی: Berke) (منگولی: Бэрх хаан, تاتاری: Бәркә хан)
چنگیز خان کا پوتا اور منگولیا کا ایک فوجی کمانڈر اور منگول سلطنت کے طلائی اردو کا حکمران تھا۔
یکم رجب 660ھ کو چنگیزخان کے
پوتے برکہ خان (برکی خان ) نے اپنے اور اپنی قوم کے مشرف بااسلام ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک خط لکھ کر مصر کے سلطان رکن الدین بیبرس کو یہ اطلاع دی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے چچازاد ہلاکوخان کے خلاف جہاد کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے مصر سے اتحاد کرنا چاہتا ہے۔ سلطان بیبرس نے یہ پیش کش بخوشی قبول کرتے ہوئے آئمہ حرمین شریفین کو برکہ خان کے لیے دعاؤں کا حکم لکھ بھیجا۔ تمام شہروں میں بھی فرمان بھیجا گیا کہ جمعہ کے خطبے میں خلیفہ اور سلطان کے بعد برکہ خان کے لیے دعا کی جائے۔
Read More
خان لفظ منگولی زبان کا لفظ ہے جس کامطلب ہے بادشاہ ، سب سے بڑا سردار یہ صرف منگول بادشاہوں کے لیے مخصوص تھا۔ لفظ خان، خاقان، خاگان، قاغان، ھان مختلف ادوار میں مختلف تلفظ اور لہجوں سے بھی بولااور استعمال ہُوا ہے ۔ خان کی بادشاہت یا ریاست کو خانیت ، خانات، خاقانیت بولا جاتا تھا۔منگول بادشاہ تموجن کا ٹائٹل چنگیز خان تھا جس کا مطلب ہے آفاقی بادشاہ یا کائناتی شہنشاہ۔ یہ نام دنیا میں اک اپنی ہی تاریخ چھوڑ گیا ہے۔ چنگیز خان نے کُچھ لوگوں کوترخان کے خطاب سے نوازا تھا جس کا مطلب تھا سب سے بڑا خان، خانوں کا خان، خانِ خاناں،خانوں کا سردار یہ منگولوں کا سب سے اعلی ترین خطاب تھا۔ لفظ خان سب سے پہلے منگول روران خانات نے استعمال کیا تھا۔ خان کی مونث خاتون ہے اور خان کی بیٹی کو خانم کہا جاتا ہے۔ پندرہویں صدی سے پہلے یہ لفظ سینٹرل ایشین ریاستوں میں مشہور تھا مگر چنگیز خان کی فتح افغانستان کے بعد اس خطے میں بسنے والے لوگوں نے خاص طور پر پشتونوں نے اس کو اختیار کیا جو آج بھی اُن کے نام کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ دیکھا دیکھی ہندوستان کی دوسری قوموں نے بھی خان کا ٹائٹل استعمال کرنا شروع کر دیا۔مُغل دربار کی طرف سے یہ ٹائٹل ریاست کا اعلی ترین ٹائٹل تھا۔لیکن پشتونوں نے اسے ذیادہ استعمال کرنا شروع کردیا.حالانکہ خان دوسرے قوموں نے بھی استعمال کیا.لیکن اب یہ لقب خاص پشتون قوم کےلئے استعمال ہوتا ہے.اور پشتون اپنے نام کیساتھ خان کا لاحقہ ضرور لگاتے ہیں.کراچی اور بھارت میں تو باقاعدہ پھٹانوں کو خان کے نام سے پکارتے ہیں.اب اگر کوئی اپنے نام میں "خان " کا اضافہ کرتا ہے.تو پہلا خیال یہی جاتا ہے.کہ یہ پھٹان ہے.بلوچستان کے پشتون بیلٹ میں بڑے لوگوں اور قبیلے کے بڑے سرداروں کو خان کے نام سے ہی پکارا جاتاہے.
Read More